تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے : جنید انور
انجمن فروغ اردو کی کیریئرکونسلنگ اور تقریب تقسیم انعامات
بالوماتھ:آج کے دور میں تعلیم سب سے بڑی طاقت ہے۔ زندگی اس کے بغیر ادھوری ہے۔ تعلیم کامیاب زندگی کی دولت ہے۔ یہ باتیں سماجی کارکن جنید انور نے کہی۔ اتوار کو انجمن فروغ اردو کے زیر اہتمام ڈاکٹر اقبال نیئر قاسمی کی یاد میں منعقدہ کیریئرکونسلنگ اورتقسیم انعاما ت کی تقریب سے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔